شوبز کی دنیا کو خیر باد کہنے والی ثنا خان نے گزشتہ دنوں اپنے خاوند مفتی انس کے ساتھ عمرے کی سعادت حاصل کی ہے ۔
ثنا خان نے انسٹاگرام پر عمرہ ادائیگی کے لیے جہاز میں روانگی سے لے کر عمرہ کے مکمل ہونے تک کی تصاویر شیئر کیں۔
تاہم اب انہوں نے اپنے مداحوں کیلئے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں عمرہ کے خواہشمند افراد کی رہنمائی کی ہے۔
[iframe width="100%" height="360" frameborder="0" scrolling="no" marginheight="0" marginwidth="0" src="//www.instagram.com/tv/CYWAcVxA5C6/embed/"]ثنا خان نے بتایا کہ انہوں کس طرح خود عمرہ ادا کیا اور عمرہ پر جانے والوں کو کیا کیا کرنا چاہیئے۔
یاد رہے کہ حال ہی میں سعودی حکومت کی جانب حال ہی میں بھارت، پاکستان سمیت مختلف ممالک پر عائد سفری اور عمرہ پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔