چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے کہ پاکستان میں صرف قانون ہی سب سے بڑا ہتھیارہے۔
اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ معاشرے کو قانون کا علمبردار ہونا چاہیے اور پاکستان میں قانون سب سے بڑا ہتھیار ہے۔
انھوں نے کہا کہ میں وکیل اور جج میں کوئی فرق نہیں کرتا، میں بنیادی طور پر ایک وکیل ہوں اور میری واپسی بھی آپ لوگوں میں ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ وکلا کے کے کچھ مسائل ہیں تاہم ان کی نوعیت کا علم نہیں البتہ کافی سارے معاملات تو نمٹ چکے ہیں۔
چیف جسٹس نے یقین دلایا کہ اگر وکلا کے مسائل کے حل کے لیے کوئی اقدام کرنے کی پوزیشن میں ہوا تو ضرور کروں گا۔
انھوں نے کہا کہ وکیل کا کام مقدمے کی پیروی کرنا اور جج کا کام مقدمے کا فیصلہ کرنا ہوتا ہے، دونوں آئین اورعدلیہ کی آزادی پر یقین رکھتے ہیں۔
انھوں نےیہ بھی کہا کہ سپریم کورٹ کا کام ہے کہ عوام کے بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنائے۔