قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ ریٹائرمنٹ سے پہلے پاکستان کی مزید نمائندگی کرنا چاہتے تھے۔
سما کے پروگرام گیم سیٹ میچ میں سابق کپتان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور کھلاڑیوں کے درمیان بات چیت کا فقدان ہے، حفیظ کے بیان اور انکی باڈی لینگویج سے واضح تھا کہ وہ جلد چھوڑنے کے بجائے پاکستان کے لیےکرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں۔
میں ہمیشہ پی سی بی اور کھلاڑیوں کے درمیان کمیونیکیشن گیپ کے بارے میں بات کرتا ہوں اور مجھے حفیظ کے کیس میں بھی ایسا ہی لگ رہا ہے۔
شاہد آفریدی نے شاندار انٹرنیشنل کرکٹ کیرئیر پر محمد حفیظ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں ان کے خاندان اور والدین کو مبارکباد دینا چاہوں گا، جن کی قربانیوں کی وجہ سے آل راؤنڈر کئی میچ وننگ انگز کھیل سکے۔
محمدحفیظ انٹرنیشنل کرکٹ سےریٹائرہوگئے
یاد رہے کہ حفیظ نے گزشتہ روز انٹرنیشنل کرکٹ کے تمام فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، 18 سالہ کیرئیر میں حفیظ کا بالنگ ایکشن کئی بار پابندی کا شکار رہا تاہم انہوں نے اپنی بلےبازی سے ناقدین کو بھرپور جواب دیا۔
واضح رہے کہ حفیظ نے ٹی20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں آخری بار قومی ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔
قومی ٹیم کی کوچنگ،ثقلین مشتاق نےعہدہ چھوڑ دیا
حفیظ نے ٹیسٹ کیرئیر میں 3ہزار 652 رنز اسکور کیے اور 53 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ون ڈے اور ٹی20 انٹرنیشنل میں انہوں نے 6ہزار 614 رنز بنائے جبکہ 139 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔