Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

ایرانی رین سسٹم بلوچستان میں داخل،مختلف علاقےجل تھل

SAMAA | - Posted: Jan 3, 2022 | Last Updated: 4 months ago
Posted: Jan 3, 2022 | Last Updated: 4 months ago

ایران سے بارش برسانے والا سسٹم بلوچستان میں داخل ہوگیا جس کے باعث کوئٹہ، قلات، مستونگ سمیت مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ، قلات ، پشین مستونگ سمیت مختلف علاقوں میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ، ژوب، مکران، رخشاں ڈویژنز میں مزید بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

مذکورا علاقوں میں بارش کے سبب سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوچکا ہے اور شہری جہاں گرم کپڑوں میں ملبوس ہیں وہیں لکڑی جلا کر آگ تاپنے اور چائے سے بھی لطف اندوز ہونے میں مشغول ہیں۔

دریں اثناء بارش کے باعث کئی علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا ہے جس سے شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات درپیش ہیں۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے اسی سسٹم کے تحت کراچی سمیت سندھ کے بیشتر علاقوں میں کل 4 جنوری سے بارشوں کی پیشگوئی کی تھی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube