Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

بابراعظم پر مزید بوجھ نہیں ڈال سکتے،رمیز راجا

SAMAA | - Posted: Jan 1, 2022 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 1, 2022 | Last Updated: 5 months ago

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کیلئے غیر ملکی کوچز کا تقرر ایک عام تاثر ہے تاہم کپتان بابراعظم، محمد رضوان اور ثقلین مشتاق سے بات ہوئی ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے نئے سال پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈراپ ان اور ہائبرڈ پچز پر تیزی سے کام کررہے ہیں، جس کے لیے ایم او یو جلد سائن کرلیا جائے گا، ڈراپ اِن پچز کی خصوصیت یہ ہے کہ ان پچز کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا جاسکتا ہے جبکہ انہیں آسٹریلیا اور انگلیڈ سمیت کئی ممالک استعمال کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کپتان کو بااختیار کرنے سے قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی میں تسلسل آیا تاہم بابراعظم پر مزید بوجھ نہیں ڈال سکتے۔

شائقین ہمارا مستقبل ہیں، نئے منصوبے لارہے ہیں، رمیز راجا

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ پاکستان میں بھی ٹی10 کرکٹ ٹورنامنٹ کروانے پر بھی غور کیا جاسکتا ہے جبکہ انڈر 19 اور ویمنز پی ایس ایل کے لیے کام کررہے ہیں۔

فینز کا ذکر کرتے ہوئے رمیز راجا کا کہنا تھا کہ فینز قومی کرکٹ کا اثاثہ ہیں، انہیں ہر ممکن سہولیات دیں گے۔ سال 2022 پاکستان کرکٹ فینز کے لیے بہترین سال ہوگا جس میں بڑی ٹیمیں پاکستان آئیں گی۔

نیشنل اسٹیڈیم کےکچھ اسٹینڈز نجی کمپنی کوبیچیں گے، رمیز راجا

انہوں امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پرامید ہیں کہ کوویڈ 19 کی غیرمعمولی صورتحال کے باوجود آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں پاکستان آئیں گی، سیریز ایسے وقت میں رکھی گئی ہے کہ دونوں ٹیموں کے بڑے کھلاڑی پاکستان آسکیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube