Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

کراچی: سال نو پرہوائی فائرنگ، دو لڑکیوں سمیت16افراد زخمی

SAMAA | - Posted: Jan 1, 2022 | Last Updated: 5 months ago
Posted: Jan 1, 2022 | Last Updated: 5 months ago

کراچی میں سال نو کے موقع پر ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں دو لڑکیوں سمیت 16 افراد زخمی ہو گئے۔

کراچی پولیس کی جانب سے نئے سال پر ہوائی فائرنگ کے واقعات کی روک تھام لیے شہر بھر میں پولیس متحرک نظر آئی لیکن اس کے باوجود شہر کے تمام علاقوں میں ہوائی فائرنگ کے واقعات رپورٹ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق نئے سال کا آغاز ہوتے ہی کراچی گولیوں کی آواز سے گونج اٹھا اور ہوائی فائرنگ کے واقعات میں 16 افراد زخمی ہو گئے۔

ہوائی فائرنگ سے زخمی ہونے والے 7 افراد کو جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر، 4 افراد کو سول اسپتال کراچی جبکہ 4 کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

ہوائی فائرنگ کے واقعات میں تیرہ سالہ چیتن (Chitin) سولجر بازار، پینتالیس سالہ رضوان زینب مارکیٹ، ستائیس سالہ ریحان احمد ملیر گوشت مارکیٹ، پچیس سالہ عصمت اللہ مکا چوک، دس سالہ اقرا نارتھ ناظم آباد بلاک کیو، پچپن سالہ محمد اکرم لیاقت آباد ڈاکخانہ، چھیالیس سالہ محمد سلطان کریم آباد، سولہ سالہ فصیحا (Faseeha) عائشہ منزل، چونتیس سالہ علی اکبر بلدیہ نمبر چار، چھبیس سالہ عطااللہ سی ویو، گیارہ سالہ علی رضا نارتھ کراچی سیکٹر فائیو، اٹھارہ سالہ محمد اکمل ریلوے کالونی، پچیس سالہ شبیر کالاپل صدر، چودہ سالہ حارث گھاس منڈی، نو سالہ فاروق گلستان جوہر اور تیس سالہ عبداللہ کورنگی نمبر تین میں اندھی گولی لگنے سے زخمی ہوا۔

گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی کراچی پولیس کے تمام دعوے اور وعدے دھرے کے دھرے رہ گئے اور پولیس کی جانب سے پورا ہفتہ مہم چلائی گئی اور شہریوں کو ہوائی فائرنگ سے منع کیا گیا۔

پولیس کی جانب سے عوام کو ڈرایا بھی گیا کہ اگر کوئی شخص ہوائی کرتے ہوئے پکڑا گیا تو تعزیرات پاکستان کی دفعہ 324 (اقدام قتل) کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب منہاس نے اپنے ویڈیو پیغام میں شہریوں سے ہوائی فائرنگ سے اجتناب کرنے کی اپیل کی تھی اور عوام سے ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزمان کی اطلاع پولیس ہیلپ لائن پر دینے کی استدعا کی تھی۔

اس کے علاوہ شہر کی مساجد سے اعلانات بھی کروائے گئے مگر اس کے باوجود نئے سال کے آغاز پر شہر کے ہر علاقے میں ہوائی فائرنگ کے واقعات رپورٹ ہوئے۔

پولیس کی جانب سے ہوائی فائرنگ میں ملوث صرف دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، شاہراہ نور جہان پولیس نے ہوائی فائرنگ میں ملوث دو ملزمان کع گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ختم شد

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
سال نو، سال 2022، سال نو کا جشن، new year, year 2022
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube