Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

سال 2020 میں بلیک بیری کے عہد کا اختتام

SAMAA | - Posted: Jan 2, 2022 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 2, 2022 | Last Updated: 5 months ago

کینیڈا کی موبائل فون بنانے والی کمپنی بلیک بیری کا عہد 4 جنوری 2022 کو اختتام پذیر ہوجائے گا جو اس کا حقیقی اختتام ہے۔

دی ورج کی رپورٹ کے مطابق 4 جنوری سے بلیک بیری کے سافٹ ویئر بلیک بیری 7.1، بلیک بیری 10 یا دیگر پر کام کرنے والے فونز یا ٹیبلیٹس کو مختلف فیچرز تک دستیابی روک دی جائے گی۔

بلیک بیری ڈیوائسز پر وائی فائی استعمال نہیں ہوسکے گا، فون کالز نہیں کی جاسکیں گی، ٹیکسٹ میسجز بھیج نہیں سکیں گے۔

تاہم بلیک بیری کے وہ فونز کام کرتے رہیں گے جو اینڈرائیڈ آپریٹںگ سسٹم پر کام کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ بلیک بیری کسی زمانے میں موبائل فون کی دنیا پر راج کرنے والی کمپنی تھی مگر آئی فون اور اینڈرائیڈ فونز نے اس کی مقبولیت کو ختم کردیا۔

اس کمپنی نے ستمبر 2016 میں اعلان کیا تھا کہ مالی مشکلات کے باعث مزید اسمارٹ فونز تیار نہیں کرے گی۔

بعد ازاں کمپنی نے اپنا لائسنس چینی کمپنی ٹی سی ایل کو دے دیا تھا اور اس کی جانب سے کچھ فونز بھی پیش کیے گئے تھے۔

جس کے بعد اگست 2020 میں بلیک بیری نے آن ورڈ موبیلٹی اور فوکس کون کی ذیلی کمپنی ایف آئی ایچ موبائل لمیٹڈ سے اشتراک کیا تھا لیکن اس بارے میں مزید کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔ 

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube