خیبرپختونخوا کے علاقے دير ميں برفباری کے بعد مطلع صاف ہوا تولوگ سير کے ليے لواری ٹاپ پہنچنے لگے۔
دیر میں سیاحوں کی بڑی تعداد حسين مناظرکا لطف اٹھارہی ہے، خوبصورت موسم کے باعث لوگ جھوم رہے ہيں اورگارہےہيں۔
پہاڑوں کے دیس اپردير پربرف کا موسم آيا ہوا ہے، خوبصورت مناظرنکھر گئے ہیں اور لوگ دور دور سے سير کے ليے پہنچ رہے ہیں۔
لواری ٹاپ کی سرنگ پر بھی لوگوں کا رش ہے، بہت سے لوگ رشتے داروں کے ساتھ برفباری ديکھنے آئے ہیں۔
برفباری کے بعد کہيں کہيں صفائی کا کام بھی جاری ہے تا کہ سياحوں کو گھومنے پھرنے ميں سہولت رہے۔