Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  15

رضوان، ٹی 20 پلئیر آف دی ایئر نامزد

SAMAA | - Posted: Dec 29, 2021 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 29, 2021 | Last Updated: 5 months ago

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلےباز محمد رضوان کو سال 2021 شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر مینز پلیئر آف دی ایئر کی ووٹنگ کے لیے نامزد کردیا۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ محمد رضوان نے سال 2021 میں مختصر فارمیٹ میں بلےبازی کے علاوہ شاندار وکٹ کیپینگ کا مظاہرہ کیا ہے، وہ اسٹمپ کے پیچھے ناقابلِ یقین رہے ہیں۔ انہوں نے پاکستان کو ٹی20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

اسی طرح ٹی20 فارمیٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز بھی قومی وکٹ کیپر کے پاس ہے۔ رضوان رواں سال محض 29 میچوں میں 73.66 کی اوسط سے ایک ہزار326 رنز بنائے ہیں۔

رضوان،بابر، شاہین آئی سی سی ایوارڈز حاصل کرسکتے ہیں

رضوان نے سال 2021 کا آغاز میں جنوبی افریقہ کے خلاف اپنے کیریئر کی پہلی سنچری اسکور کی جبکہ سال کے آخر میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 87 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

محمد رضوان نے رواں سال ٹی20 ورلڈکپ میں بھارت کیخلاف پاکستان کی 10 وکٹوں کی جیت میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا، جس میں انہوں نے محض 55 گیندوں میں 6 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 79 رنز بنائے تھے اور پاکستان نے 152 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان حاصل کرلیا تھا۔

ٹی20 کرکٹ میں محمد رضوان کا ایک اور اعزاز

آئی سی سی کی جانب سے نامزد کیے گئے دیگر کھلاڑیوں میں انگلینڈ کے جوس بٹلر، سری لنکا کے ونیندو ہسرنگا اور آسٹریلیا کے مچل مارش اس ایوارڈ جیتنے کی دوڑ میں شامل ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube