Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

متحدہ عرب امارات:غیر مسلم جوڑے کو پہلا سول میرج لائسنس جاری   

SAMAA | - Posted: Dec 28, 2021 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 28, 2021 | Last Updated: 5 months ago

 

متحدہ عرب امارات نے ایک غیر مسلم جوڑے کو پہلا سول میرج لائسنس جاری کردیا۔ 

سرکاری خبر رساں ایجنسی وام کے مطابق اماراتی دارالحکومت ابوظہبی میں غیر مسلموں کی ذاتی حیثیت سے متعلق ایک نئے قانون کے تحت کینیڈا کے ایک جوڑے نے پہلی شادی کی۔  

متحدہ عرب امارات کی تقریباً 10 ملین کی آبادی میں 90 فیصد غیر ملکی ہیں اور اس وقت خطے میں خود کو جدید بنانے والی قوت کے طور پر پیش کرنے کے لیے اپنے قوانین میں مسلسل ترامیم کر رہا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق خلیجی ملک علاقائی حریفوں پر اپنی برتری برقرار رکھنا چاہتا ہے اور یہ اقدام دنیا بھر سے مہارتوں اور تجربے کے حصول کے منصوبے میں ابوظیبی کی پوزیشن کو مستحکم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔ 

خیال رہے کہ مشرق  وسطیٰ میں سول میرج غیر معمولی ہے اور یہاں عام طور پر تین توحیدی عقائد اسلام، عیسائیت اور یہودیت میں سے کسی ایک مذہبی اتھارٹی کے تحت شادی کی جاتی ہے۔ 

خطے کے کچھ ممالک شرائط کی بنیاد پر سول یونینز کی اجازت دیتے ہیں، صرف کچھ بیرون ملک کی جانے والی سول شادیوں کو تسلیم کرتے ہیں جبکہ سول شادیاں بالکل قبول نہیں کی جاتیں۔ 

رواں سال متحدہ عرب امارات نے اپنے جدت پسندی کو بڑھاوا دینے کے لیے سماجی آزادی مہم میں قوانین کو مزید بہتر بنایا ہے جن میں غیر شادی شدہ جوڑوں کے ساتھ رہنے پر پابندی ہٹانا، شراب پر پابندیوں میں نرمی اور طویل مدتی رہائش کی پیشکش شامل تھی۔ 

اس ماہ کے آغاز میں متحدہ عرب امارات نے یہ اعلان بھی کیا تھا کہ دیگر حلیجی ممالک سے ہٹ کر مغربی طرز کے مطابق اتوار کو ہفتے کا اختتام کرے گا۔ 

یکم  جنوری 2022 سے یو اے ای وہ واحد خلیجی ملک بن جائے گا جو مسلمانوں کے اہم دن جمعہ کو کاروباری ہفتے کا اختتام نہیں کرے گا۔ 

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube