Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

گھر ایک دن میں نہیں بنتا، اپوزیشن کی تنقید پر شبلی فراز کی منطق

SAMAA | - Posted: Dec 27, 2021 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 27, 2021 | Last Updated: 5 months ago
Shibli On EVM Montage 08-121

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے اپوزیشن کی تنقید پر اپنی منطق پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ گھر ایک دن میں نہیں بنتا۔

سماء ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شبلی فراز کا کہنا تھا کہ گھر ایک دن مین نہیں بنتا لیکن سفر ہم نے شروع کر دیا ہے ہم اس کے کافی قریب بھی پہنچ گئے ہیں، کئی لوگ اس سے مستفید بھی ہو رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کے برعکس اپوزیشن کو یہ ٹارگٹ 50 سال میں بھی پورا ہوتا دکھائی نہیں دیتا۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ کے مطابق جو اتھارٹی حکومت کی جانب سے بنائی گئی یہ فائلوں تک محدود ہے، اُن کے مطابق نہ کوئی گھر بنا ہے نہ کسی کو ملا ہے۔

اسی طرح پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر اور سابق وزیر خزانہ سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ کے بغیر کسی تحقیق اور بغیر کسی منصوبہ بندی کے جب آپ اعلان کرتے ہیں تو اس کا نتیجہ یہی ہوتا ہے جبکہ نیا پاکستان ہاوسنگ اتھاڑٹی کے ترجمان عاصم شوکت علی تو اب بھی پر امید ہیں کہ ایک مرتبہ منصوبہ چل نکلا تو ہدف پورا ہو جائے گا۔

علاوہ ازیں عاصم شوکت علی کے مطابق اس کے لیے قانون سازی کی گئی اور نیفڈا کی اتھارٹی بنائی گئی اور باقاعدہ ایک سسٹم کی بنیاد رکھی گئی جس وقت یہ سسٹم چل پڑے گا دھڑا دھڑ لوگوں کو گھر تقیسم ہونا بھی شروع ہو جائیں گے۔

واضح رہے اب تک حکومت کو قرض کے حصول کی 70 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں ہیں جن میں سے 27ہزار منظور ہوئیں جبکہ 105 ارب کا قرض منظور ہوا اور 10 ہزار لوگوں کو 32 ارب روپے جاری کیے جا چکے ہیں۔

یاد رہے پاکستان تحریک انصاف نے برسراقتدار آتے ہی کم آمدن والے طبقے کے لیے پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کا اعلان کیا تھا لیکن 3 سال سے زائد عرصہ گزر گیا اور اب تک 20 ہزار گھر مکمل ہوسکے جبکہ ہدف پورا کرنے کے لیے سالانہ 10 لاکھ گھر بنانا ضروری ہے تاہم 60 ہزار گھر زیر تعمیر ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube