Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہوگیا

SAMAA | - Posted: Dec 24, 2021 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 24, 2021 | Last Updated: 5 months ago

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 0.01 فیصد جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 20 پیسے اضافہ ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے ٹویٹر پر جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 0.01 فیصد اضافے سے 178.13 روپے ہوگئی۔

فاریکس ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق امریکی کرنسی کے نرخ میں 20 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 180.90 روپے ہوگئی۔

یو اے ای درہم، سعودی ریال اور پاؤنڈ سستے ہوگئے جبکہ یورو کے نرخ میں معمولی اضافہ ہوگیا۔

کچھ روز قبل کرنسی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ظفر پراچہ کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ڈالر کی خریداری کے قواعد میں مزید سختی کردی جس سے ڈالر کی بلند ہوتی ہوئی قیمت رک گئی ہے۔

انہوں نے اسٹیٹ بینک کے اس قدم کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ڈالر کی قیمت میں مزید کمی آئے گی۔

واضح رہے اسٹیٹ بینک نے اتوار کو ڈالر خریدنے کے قواعد میں ترامیم کرتے ہوئے ایکسچینج کمپنیوں کو ہدایت کی تھی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی بھی شخص یومیہ نقد یا بیرونی ترسیلات زر کی شکل میں 10 ہزار ڈالر اور کیلنڈر سال میں ایک لاکھ ڈالر سے زائد کی خریداری نہیں کرے، ان حدود کو زرمبادلہ کیلئے فرد کی ذاتی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے مقرر کیا گیا تھا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube