Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

اقرا عزیز نےبیٹےکی پہلی تصویر شیئرکردی

SAMAA | - Posted: Dec 24, 2021 | Last Updated: 5 months ago
Posted: Dec 24, 2021 | Last Updated: 5 months ago

جولائی 2021 میں والدین کے رُتبے پر فائز ہونے والے یاسر حسین اور اقرا عزیز کے مداح تاحال ان کے بیٹے کی ایک جھلک دیکھنے کے منتظر تھے لیکن بالآخراب ان کا یہ انتظارختم ہوگیا۔

کبیر کی پیدائش کے بعد سے اقرا اور یاسر کے مداح اکثروبیشتران سے بیٹے کی تصویردکھانے کی درخواست کررہے تھے لیکن دونوں کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصاویر میں کبیر کا چہرہ سامنے نہیں ہوتا یا ایموجی سے چُھپا دیا جاتا تھا۔

یاسر کا کہنا تھا کہ وہ کبیر کی تصاویر تب شیئر کریں گے جب اقرا عزیز ایسا کرنا چاہیں گی اور ساتھ ہی یہ انکشاف بھی کیا تھا کہ کبیر کو سوشل میڈیا سے دور رکھنے کی وجہ اس کی نانی ہیں جو تصاویر شیئرکرنے کی خواہشمند نہیں۔

لیکن اب اقرا نے اپنے مداحوں کا انتظار ختم کرتے ہوئے کبیر کی پہلی تصویر شیئر کردی ہے، پروفیشنل فوٹوگرافر کی کھینچی گئی اس تصویر میں کبیر گھونسلے کی طرز پر بنے دائرے میں موجود ہیں جسے پھولوں سے سجایا گیا ہے۔

کبیر کی دلکش تصویر کے کیپشن میں اقرا نے لکھا کہ ‘کبیر حسین سے ملیں، ہمارے دل محبتوں سے سرشار ہیں اور ہم نے سوچا کہ یہ آپ سے سب کے ساتھ شیئر کرنے کا وقت ہے’۔

اقرا نے مزید بتایا کہ ان کا بیٹا اب 5 ماہ کا ہے اور یہ تصویر 3 ماہ کی عمرمیں لی گئی تھی۔

شوبز ساتھیوں سمیت اقرا اور یاسر کے مداحوں نے پوسٹ پر تعریفی تبصرے کرتے ہوئے کبیرکے لیے اپنی نیک خواہشات کااظہار کیا۔

یاسر اور اقرا کی شادی 28 دسمبر 2019 کو کراچی میں ہوئی تھی۔

خیال رہے کہ لکس اسٹائل ایوارڈز 2019 کی تقریب کے دوران دوستی کے رشتے کو منگنی کے بندھن میں باندھنے والے یاسر حسین نے اقرا کو پروپوز کرنے کے بعد انہیں گلے لگا کربوسہ دیا تھا اور یہ ویڈیو وائرل ہونے پردونوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا لیکن شوبزساتھیوں سمیت بہت سوں نے اس جوڑی کا دفاع بھی کیا تھا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube