سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک بھارت سرحد لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ایل او سی کی سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے تمام خطرات کا مقابلہ کرنا ہوگا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایل او سی پر پاک فوج کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا، ان کا استقبال کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کیا، اس موقع پر انہیں ایل او سی کی تازہ ترین صورتحال اور آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی۔
سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجودہ نے نے ايل او سی کے کوٹ کوٹيرا سيکٹر پر جوانوں سے گفتگو کی اور اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں کی تعریف کرتے ہوئے ان کا حوصلہ بھی بڑھایا۔
آرمی چیف نے کہا کہ مسلسل چوکنا اور تيار رہنے سے تمام خطرات سے نمٹا جاسکتا ہے، ايل او سی پر سيکيورٹی يقينی بنانے کیلئے حکمت عملی اہم ہے، لائن آف کنٹرول پر سیکیورٹی کیلئے تمام خطرات کا مقابلہ کرنا ہوگا۔