Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ، 4سالہ بچی جاں بحق

SAMAA | - Posted: Dec 23, 2021 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 23, 2021 | Last Updated: 5 months ago
[caption id="attachment_2305024" align="alignnone" width="800"] فائل فوٹو[/caption]

کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن منزل پمپ پر ڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ سے 4 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔

پولیس حکام کے مطابق مارٹ میں تین ملزمان لوٹ مار کر رہے تھے، اسی دوران گارڈ نے فرار ہوتے ملزمان پر فائرنگ کی جبکہ ملزمان نے بھی جوابی فائرنگ کی، جس کی زد میں آکر 4 سالہ بچی شدید زخمی ہوگئی۔

گارڈ کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ اور نقدی برآمد کرلی ہے جبکہ زخمی ملزم پیار علی کے 2ساتھی فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 4سالہ بچی کی شناخت حرمین کے نام سے ہوئی، جس کو گولی سر ميں لگی۔

مقتول کے بھائی نے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمارے ساتھ ہوا ہے کل کسی اور کے ساتھ ہوگا، روزانہ وارداتيں ہوتی ہيں ليکن کوئی کچھ نہيں کرتا۔

جاں بحق بچی کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube