Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

سعودی شہریوں کےخلاف حوثی باغیوں کے حملے میں دگنا اضافہ،رپورٹ

SAMAA | - Posted: Dec 22, 2021 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 22, 2021 | Last Updated: 5 months ago

 

امریکی تھنک ٹینک کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب میں شہریوں پر حوثی باغیوں کی جانب سے حملوں کی تعداد میں دو گنا اضافہ ہوا ہے۔

امریکی تھنک ٹینک سینٹر فاراسٹریٹیجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹیڈیزکی رپورٹ مین بتایا گیا کہ رواں برس کے پہلے 9 ماہ کےدوران حوثی باغیوں کےحملوں میں دوگنا اضافہ ہوا ۔

رپورٹ میں تجویز دی گئی کہ امریکا کو چاہئے کہ سعودی عرب کو ان حملوں سے بچاؤ کے لیے اضافی امداد دے اور ایسے واقعات کے پیچھے ایرانی سہولت کاری کو اجاگر کرے۔

منگل کو جاری ہونے والی اس رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ ایران اور انصار اللہ حوثی باغیوں کو سپورٹ کرتے ہیں اور انھوں نے سعودی عرب اور خلیج میں اتحادیوں پر حملے کئے ہیں۔

امریکی تھنک ٹینک کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب کے خلاف پرتشدد کارروائیوں میں اضافہ ہوا اور خلیجی ممالک کےخلاف بھی جدید کروز اوربلاسٹک میزائل استعمال کئے گئے۔

اس رپورٹ میں یکم جنوری 2016 سے 20 اکتوبر 2021 تک حوثی باغیوں کی جانب سے کئے گئے 4103 حملوں کا جائزہ لیا گیا۔ان حملوں میں سعودی اہداف سمیت میری ٹائم اور دیگر مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ پاسداران انقلاب کی جانب سےحوثی باغیوں کو تربیت فراہم کی گئی اور انھیں جدید ترین ہتھیاروں سے لیس کیا گیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube