Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

محکمہ موسمیات کی ہفتہ سے منگل تک بارش اوربرفباری کی پیشگوئی

SAMAA | - Posted: Dec 22, 2021 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 22, 2021 | Last Updated: 5 months ago
[caption id="attachment_2406124" align="alignnone" width="680"] فوٹو: آن لائن[/caption]

محکمہ موسمیات نے پاکستان میں ہفتہ کی شام سے منگل تک بارش اور برفباری کی پیشگوئی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی کہ ملک میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل ہونے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔

ہفتہ کی شام سے کراچی سمیت بلوچستان اور سندھ کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں برف باری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔

خراب موسم کے باعث اتوار سے منگل تک سیاحتی مقامات نیلم ویلی، کاغان، ناران، گلت بلتستان، چمن، پشین، مری اور گلیات میں شدید برفباری سے راستے بند ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بارشوں سے شہری علاقوں میں  اسموگ میں کمی کا امکان ظاہر کیا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube