Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

خیرپور:پیرجوگوٹھ میں2گروہوں میں تصادم ،6افرادجاں بحق،8زخمی

SAMAA | - Posted: Dec 21, 2021 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 21, 2021 | Last Updated: 5 months ago

خیرپور میں پیر جو گوٹھ کے کچے کےعلاقےمیں برادری جتوئی کےعلاقے میں ناریجو اورمنگنیجو قبائل میں تصادم کے دوران 6 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق خیرپور میں گذشتہ رات منگنیجا برادری کے افراد کا پانی کی موٹر چوری کرنے کے باعث چوروں کا پیچھا کرنے کی وجہ سے دونوں گروپوں میں کشیدگی تھی۔

اس دوران منگنیجا برادری نے کھوجی کتوں کو طلب کیا تو ناریجا برادری نے کھوجی کتوں پر شدید فائرنگ کردی۔فائرنگ کے نتیجے میں وہاں موجود کلیم اللہ منگنیجو اور احمد علی منگنیجو موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

اس واقعے کےبعد دونوں گروپوں میں شدید فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ پولیس کے مطابق مسلسل فائرنگ کی وجہ سے جانی نقصان میں اضافے کا خدشہ ہے اورعلاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل چکا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube