Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

پنجاب: تعلیمی اداروں میں سردی کی چھٹیاں 2مختلف فیزمیں تقسیم

SAMAA | - Posted: Dec 21, 2021 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 21, 2021 | Last Updated: 5 months ago
[caption id="attachment_2472662" align="alignnone" width="800"] فوٹو: آن لائن[/caption]

پنجاب حکومت نے صوبے کے تعلیمی اداروں میں سردی کی چھٹیوں کو دو مختلف فیز میں تقسیم کر دیا۔

منگل 21دسمبر کو تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیوں کا نوٹیفیکیشن لاہور ہائیکورٹ میں پیش کیا گیا جس کے مطابق صوبے کے 24 اضلاع میں 23دسمبر سے 6جنوری تک جبکہ 12 اضلاع میں 3جنوری سے 13جنوری تک چھٹیاں ہوں گی۔

پہلے فیز والے اضلاع میں قصور، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، ساہیوال، گجرات، گوجرانوالہ، پاکپتن، شیخوپورہ، ‏اوکاڑہ، وہاڑی، خانیوال، لاہور، خوشاب، حافظ آباد، ملتان، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بہاولپور، بہاولنگر، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، لودھراں، ننکانہ صاحب اور جھنگ شامل ہیں۔

دوسرے فیز والے اضلاع میں راجن پور، لیہ، ‏جہلم، میانوالی، اٹک، مظفر گڑھ، چکوال، بھکر، راولپنڈی، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان اور چنیوٹ شامل ہیں۔

گزشتہ سماعت پر جسٹس شاہد کریم نے لاہور میں اسموگ کی سطح چار سال کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد پنجاب حکومت کو فوری طور پر تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا اعلان کرنے کی ہدایت کی تھی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube