Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  16

معروف جاپانی اداکارہ کی ہوٹل میں پراسرار موت

SAMAA | - Posted: Dec 21, 2021 | Last Updated: 5 months ago
Posted: Dec 21, 2021 | Last Updated: 5 months ago

جاپان کی معروف اداکارہ و گلوکارہ سایاکا کانڈا ہوٹل کے کمرے سے مبینہ طور پر گر کر ہلاک ہوگئیں۔

کیوڈو نیوز کے مطابق گلوکارہ سایاکا کانڈا جاپان کے شمال میں واقع شہر ساپورو کے ایک ہوٹل میں قیام پذیر تھیں اور بلندی سے گرنے کے باعث ان کی ہلاکت ہوئی۔  

سایاکا کانڈا، ڈزنی کی اینمیٹڈ فلم ’فروزن‘ کے جاپانی زبان میں ترجمہ کیے گئے ورژن میں، فلم کی مرکزی کردار آنا کو آواز دینے کے لیے جانی جاتی تھیں۔

وہ ہفتے (18 دسمبر) کی دوپہر ایک بجے کے قریب 22 منزلہ ہوٹل کے 14ویں فلور کے بیرونی حصے میں پائی گئی تھیں۔

پولیس اس کیس کی ممکنہ خودکشی کے طور پر تحقیقات کر رہی ہے لیکن اس میں کسی سازش کے عنصر کو بھی مسترد نہیں کیا جاسکتا۔

جاپان کی 35 سالہ گلوکارہ سایاکا کانڈا، 70 سالہ اداکار ماساکی کانڈا اور 59 سالہ گلوکارہ سیکو میٹسودا کی بیٹی تھیں۔

گلوکارہ کو ہسپتال لے جانے کے بعد ان کی انتقال کی تصدیق کی گئی تھی تاہم ان کی والدہ کے دفتر کے مطابق سیکو میٹسودا فوری طور پر اپنی بیٹی کی موت قبول نہیں کرپارہی تھیں۔

دوسری جانب پروڈیوسرز کے مطابق سایاکا کانڈا ہفتے کی سہ پہر کو ساپورو تھیٹر میں اپنی میوزیکل پرفارمنس ’مائی فیئر لیڈی‘ کے لیے نہیں آئی تھیں جبکہ وہ اس سے ایک روز قبل ہونے والی ریہرسل میں شریک تھیں۔

وہ تقریباً 20 سال کی عمر سے میوزیکلز میں اداکاری کر رہی تھیں اور اگلے برس اپریل میں ’گیلیکسی ایکسپریس 999‘  میوزیکل میں میٹل کا  فکشنل کردار ادا کرنے والی تھیں۔

انہوں نے 2017 میں شادی کی تھی تاہم وہ زیادہ عرصہ نہ چل سکی اور دو برس بعد ہی ان کی طلاق ہوگئی تھی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube