Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

نوازشریف پاکستان واپسی کےلیے بے چین ہیں، مریم نواز

SAMAA | - Posted: Dec 21, 2021 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 21, 2021 | Last Updated: 5 months ago

پاکستان مسلم لیگ نون کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف پاکستان واپسی کے لیے بے چین ہیں اور بہت جلد واپس آجائیں گے۔

منگل کو احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کے پاس اب بھی عوام کی جان چھوڑنے کا وقت ہے۔ عمران خان اپنی کارکردگی کے بوجھ تلے دب گئے ہیں اور اب وہ مزید اقتدار میں نہیں رہ سکتے۔

مریم نواز نے بتایا کہ نوازشریف بہت جلد واپس پاکستان آئیں گے۔خواہش ہے کہ وہ کل ہی واپس آجائیں اور وہ بھی واپسی کے لیے بے چین ہیں۔ پاکستان ان کا ملک اور مٹی ہے۔

خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات پر انھوں نے کہا کہ مولانافضل الرحمان کی فتح ہماری فتح ہے اور بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر مولانا فضل الرحمان کو مبارکباد دیتی ہوں۔ یہ پہلی حکومت ہے جو ایک کے بعد ایک ضمنی انتخاب ہاری ہے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نون کا ووٹ بینک خیبرپختونخوا میں موجود ہے۔اپنی جماعت کو کہوں گی کہ اس صوبے پر توجہ دیں۔ یہ صوبہ عمران خان کی نااہلی کی وجہ سے عذاب سے گزرا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ترقیاتی منصوبے خیبرپختونخوا کے عوام کا حق ہیں۔

اپنے کیسز سے متعلق انھوں نے بتایا کہ آج نیب نے التوا مانگا ہے کہ پراسیکیوٹر کی طبعیت خراب ہے۔ ایک وقت تھا کہ نیب دھونس اور دھاندلی چلا لیتا تھا۔ تاہم اب جب عدالت نے مریم نواز کے خلاف ثبوت مانگا تو وہ التوا مانگ رہے ہیں اورنیب کے پاس کوئی جواب نہیں ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ میرے خلاف سارے مقدمات جھوٹ پر مبنی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ قدرت نے سابق صدر پرویز مشرف کے ساتھ جو کیا  وہ ہمیشہ ان کے ساتھ رہے گا۔ انھوں نے پاکستان کے آئین کو توڑا اور کھلواڑ کی۔ تاریخ نے ان پر بدنامی کا لیبل لگادیا اور تاریخ ان کا غاضب کے طور پر یاد رکھے گی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube