Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

یہ بالٹی خطرناک ہے: دیپک پروانی کے لیے وارننگ

SAMAA | - Posted: Dec 21, 2021 | Last Updated: 5 months ago
Posted: Dec 21, 2021 | Last Updated: 5 months ago

ملک میں بڑھتی مہنگائی کے علاوہ دیگرمسائل جیسے کہ پانی ، بجلی اور گیس کی کمیابی سے صرف عوام ہی نہیں خواص بھی خاصے پریشان ہیں۔

معروف فیشن ڈیزائنردیپک پروانی نے اپنی حالت زار بتاتے ہوئے انسٹا گرام پر ایک تصویر شیئرکی جس کے بعد ان سے ہمدردی کےساتھ ساتھ صارفین کی جانب سے مشوروں کی پٹاری بھی کھول دی گئی۔

دیپک کی یہ تصویر ان کے واش روم سے ہے جہاں سردموسم میں پانی گرم کرنے کے لیے بالٹی میں الیکٹرک راڈ لگا نظرآرہا ہے، کیونکہ گیس کی عدم دستیابی کی وجہ سے گیزر کام نہیں کررہا۔

فیشن ڈیزائنرنے دلچسپ کیپشن میں ہیش ٹیگ کے ساتھ کراچی کی سردیاں اور’بالٹی کی جانب واپسی’ کے علاوہ لکھا، ‘ نہ بجلی ، نہ گیس نہ پانی ، پھربھی دل ہے پاکستانی’۔

شکوہ تو وطن عزیزمیں بنیادی ضروریات کے فقدان کا تھا لیکن سوشل میڈیا صارفین کی روجہ فوراً سے ایک اہم نقطے کی جانب گئی کہ دیپک نے جس بالٹی میں الیکٹرک راڈ ڈالا وہ پلاسٹک کی نہیں بلکہ دھاتی ہے اس لیے ایسا کرناخطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

صارفین نے یہ بھی پوچھ لیا کہ دیپک کہیں خودکشی تونہیں کرنے لگے۔

کئی ایک کو تو تسلی ہوئی کہ چلیں امیروں کابھی یہی حال ہے جبکہ کئی نے اظہار ہمدردی بھی کیا۔

سرما کے آغاز سے ہی ملک بھرمیں گیس کی قلت ہے جس کے باعث عوام کوکھانا پکانے سمیت دیگر بنیادی ضروریات کی تکمیل کیلئے بھی خاصی دشواری کاسامنا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube