پاکستانی ڈیزائنر حنا نے برطانیہ میں ملبوسات متعارف کرانے سے پہلے اسلام آباد میں نمائش کیلئے پیش کیے اور خوب پذیرائی سمیٹ لی۔
اسلام آباد میں روایتی پہناؤوں کی خوبصورت نمائش ہوئی جس میں شلوار قمیض،لہنگا چولی اور شرٹس پر ہرمندوں کی خوبصورت کاریگری دیکھنے سے تعلق رکھتی تھی۔
ہاتھ کی کڑھائی سے مزین اِن کپڑوں کو پاکستانی ہرمندوں نے تیار کیا تھا۔ ملبوسات پر شیشے کے کام سے جھل مل کرتی ثقافت نے خواتین کے دل موہ لیے۔
ڈریس ڈیزائنر حنا کا کہنا تھا کہ ان کے کاروبار کا اصل مقصد ثفاقتی سفارت کاری ہے۔ نمائش میں رکھے سبھی کپڑے خوب سے خوب ترتھے۔ خواتین کی بڑی تعداد نے ایونٹ کو بھرپورانجوائے کیا۔