Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

جنید صفدر کے ولیمے کی جھلکیاں

SAMAA | - Posted: Dec 18, 2021 | Last Updated: 5 months ago
Posted: Dec 18, 2021 | Last Updated: 5 months ago

پاکستان مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات بالآخر ولیمے کی تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئیں۔

خیال رہے کہ جنید صفدر کی شادی کی رنگا رنگ تقریبات ایک ہفتے تک جاری رہیں جس کا سوشل میڈیا پر خوب چرچا رہا۔

جنید صفدر کا ولیمہ 17 دسمبر کو جاتی امرا میں منعقد ہوا، تقریب  میں ن لیگ کے صدر شہباز شریف، حمزہ شہباز اور مریم اورنگزیب سمیت دیگر لیگی رہنما اور قریبی رشتے دار شریک ہوئے۔

ولیمے کے موقع پر جنید صفدر نے ڈیزائنر فراز منان کی تیار کردہ براؤن  رنگ کی شیروانی کا انتخاب کیا جبکہ ان کی دلہن عائشہ سیف پستہ رنگ کے دیدہ زیب لباس میں ملبوس نظر آئیں۔

جنید اور عائشہ نے ولیمے کے لیے  روایتی انداز سے ہٹ کر  ہلکے رنگوں کے لباس کا انتخاب کیا۔سوشل میڈیا پر تقریب سے ان کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے جس میں دونوں کو بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

بیٹے کی شادی کی دیگر تقریبات کی طرح ولیمے پر بھی مریم نواز کا انداز توجہ کا مرکز بنا اور وہ ڈارک بلیو رنگ کے دیدہ زیب کڑھائی سے مزین لباس میں ملبوس نظر آئیں۔

دوسری جانب شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے جنید صفدر کے ولیمے پر سوٹ کا انتخاب کیا۔

یاد رہے کہ جنید صفدر کی شادی پر مریم نواز نے  نومی انصاری، ایلان اور ابھینیو مشرا جیسے مقبول ڈیزائنرز کے تیار کردہ ملبوسات کا انتخاب کیا۔

خیال رہے کہ جنید صفدراورعائشہ سیف کا نکاح لندن کےانتہائی پُرتعیش اورمہنگے ترین فائیو اسٹارہوٹل لینزبرو میں 22 اگست کوہوا تھا۔

بعدازاں ان کے ولیمے کی تاریخ کا اعلان کیا گیا تھا اور 17 دسمبر کو منعقد ہونے والی تقریب کے دعوت نامے بھی سامنے آئے تھے۔ بارات اور ولیمے سے قبل بھی ان کی شادی کی مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا جن میں قوالی نائٹ اور مہندی کی ویڈیوز و تصاویر بھی خوب وائرل ہوئیں۔

 شادی کی تقریبات کے دوران مریم نواز، حمزہ شہباز کے گائے گئے گانے بھی خوب وائرل ہوئے جبکہ اس دوران جنید صفدر نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا۔ انہوں نے اپنے نکاح پر بھی ’ کیا ہوا تیرا وعدہ‘ گایا تھا جسے بے حد پسند کیا گیا تھا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube