Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  16

منڈی بہاءالدین: مسافربس کی زد میں آکر 8افراد جاں بحق

SAMAA | - Posted: Dec 18, 2021 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 18, 2021 | Last Updated: 5 months ago

Mandi Bahauddin

منڈی بہاءالدین میں ٹاہلی اڈا کے قریب مسافر بس کی زد میں آکر 8 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد مہندی کی تقریب میں شرکت کے لیے سڑک پر جمع تھے کہ پیچھے سے آنے والی بس نے کچل دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ دھند کے دوران بس کی بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔

حادثے کے باعث 5افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے جبکہ 11 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا جن میں تین زخمیوں نے اسپتال میں دم توڑا۔

بس کا ڈرائیور حادثے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube