Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

سال 2021 میں زیادہ چھکوں کاریکارڈ بھی رضوان کےنام

SAMAA | - Posted: Dec 17, 2021 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 17, 2021 | Last Updated: 5 months ago

محمد رضوان نے انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ انہوں نے کیوی بلے باز مارٹن گپٹل سے اعزاز چھین لیا۔

جہاں محمد رضوان کا سال 2021 میں ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں سنہرا سال ثابت ہوا ہے وہیں انہوں نے کیوی بلے باز مارٹن گپٹل کا ایک ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا ہے۔

محمد رضوان ویسٹ انڈیز کیخلاف 87 رنز کی اننگز کھیل کر سال 2021 میں تمام لیگز اور انٹرنیشنل میچز میں ایک سال میں 2 ہزار رنز بنانے والے دنیا کے پہلے بیٹر بن گئے ہیں۔

مارٹن گپٹل کے پاس 2021 میں سب سے زیادہ 41 چھکوں کا ریکارڈ تھا تاہم سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف رضوان نے یہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

سال 2021 ٹی20 کرکٹ میں پاکستان کیلئے یادگار رہا

انہوں نے محض 45 گیندوں پر 87 رنز بنائے اور اس اننگز کے دوران تین چھکے لگائے جس سے وہ پہلے نمبر پر آ گئے۔

سال 2021 میں ٹی20 انٹرنیشنل میں چھکے لگانے والوں کی فہرست

محمد رضوان: 42 چھکے، 119چوکے۔

مارٹن گپٹل، 41 چھکے، 53 چوکے۔

ایون لیوس، 37 چھکے، 42 چوکے۔

نکولس پوران، 32 چھکے، 31 چوکے۔

ایڈن مارکرم، 27 چھکے، 44 چوکے۔

جوس بٹلر، 26 چھکے، 49 چوکے۔

روہت شرما، 23 چھکے، 39 چوکے۔

مچل مارش، 23 چھکے، 59 چوکے۔

دنیش نکرانی، 21 چھکے، 22 چوکے۔

گلین فلپس، 20 چھکے، 17 چوکے۔

محمد رضوان نےکارکردگی کاسہرا مصباح،وقار کےسر باندھ دیا

اس کے علاوہ محمد رضوان ایک کیلنڈر ایئر میں 100 سے زیادہ باؤنڈریز لگانے والے پہلے کھلاڑی بھی بن چکے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube