مہنگائی اور ٹیکس میں اضافےکے باعث کھیلوں کا سامان بھی مہنگا ہوگیا ہے۔ کھلاڑیوں کو سامان خریدنے میں مشکلات کا سامنا ہے اورکھیلوں کی دکانیں بھی ویران ہورہی ہیں۔
ملک میں ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت اور ٹرانسپورٹ کے کرايوں ميں اضافے کے باعث کھیلوں کے سامان کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
بیٹ، بال، پیڈز، گلوزسمیت ٹینس،اسکواش، بیڈمنٹن ریکٹس کی قیمتوں میں بھی 100 سے200 فیصد تک اضافہ ہوگیا ہے۔
نوجوان نے کہا کہ کھیل کے میدان آباد رکھنے کےلیے سامان کی قیمتوں میں کمی لانا ہوگی۔ کھیلوں سے وابستہ افراد کا ماننا تھا کہ لوگوں ميں کھيلوں کا شوق کم ہونے کی ايک وجہ مہنگائی بھی ہے۔