آسٹریلوی شہر ڈیون پورٹ کے ایک پرائمری اسکول میں تقریب کے دوران تیز ہواؤں کے سبب باؤنسی کاسل زمین سے 10 میٹر اوپر اٹھ گیا جس کے نتیجے میں کم از کم 5بچے ہلاک اور 4زخمی ہوگئے۔
آسٹریلوی نشریاتی ادارے اے بی سی کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب جمعرات کی صبح 10 بجے تعلیمی سال کے اختتام کی مناسبت سے اسکول میں ایک تقریب جاری تھی۔
رپورٹ میں پولیس حکام کی فراہم کردہ معلومات کے حوالے سے بتایا گیا کہ بچے ہوا سے بھرے غبارہ نما محل میں کھیل رہے تھے کے اچانک تیز ہواؤں کے باعث یہ باؤنسی کاسل زمین سے 10 میٹر اوپر اٹھ گیا جس کے نتیجے میں بچوں کو شدید چوٹیں لگنے سے 5 بچے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 4 بچے زخمی ہوئے۔ مرنے والے بچوں میں 3 بچیاں اور 2 بچے شامل تھے۔
My heart is breaking for all those impacted by the tragedy at Hillcrest Primary School in Tasmania today.
My prayers are with the family and friends of the children who lost their lives, the injured, the first responders and all those who witnessed this deeply distressing event.
— Scott Morrison (@ScottMorrisonMP) December 16, 2021
آسٹریلوی وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ ان کا دل ان تمام لوگوں کے لیے افسردہ ہے جو تسمانیہ میں ہل کرائسٹ پرائمری اسکول کے اس سانحہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے ہلاک شدگان کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔