Saturday, January 29, 2022  | 25 Jamadilakhir, 1443

سونے کی قیمت میں دو روز بعد کمی

SAMAA | - Posted: Nov 20, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 20, 2021 | Last Updated: 2 months ago

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہوگیا۔ فی تولہ قیمت 800 روپے جبکہ فی اونس 12 ڈالر گرگئی۔

صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو پاکستان میں سونے کے فی تولہ نرخ 800 روپے کمی سے ایک لاکھ 23 ہزار 800 روپے جبکہ 10 گرام سونا 686 روپے سستا ہوکر ایک لاکھ 6 ہزار 138 روپے کا ہوگیا۔

پاکستان میں دو روز کے دوران سونا 2600 روپے مہنگا ہوا تھا جبکہ اس سے قبل 5 روز کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت 7 ہزار 150 روپے کی کم ہوگئی تھی۔

پاکستان میں اکتوبر کے آخری ہفتے میں سونا ایک لاکھ 32 ہزار روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا تھا۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کے فی اونس نرخ مزید 12 ڈالر کمی سے 1846 ڈالر کی سطح پر آگئے۔

ملک میں چاندی کی فی تولہ قیمت 1440 روپے اور 10 گرام 1234.56 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔ فی اونس چاندی کے نرخ مزید 0.11 ڈالر کمی سے 24.64 ڈالر پر آگئے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube