Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  17

ہالا میں بس حادثہ، سولہ افراد جانبحق، آٹھ زخمی

SAMAA | - Posted: Jul 16, 2018 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 16, 2018 | Last Updated: 4 years ago
[caption id="attachment_1199737" align="alignnone" width="640"] photo source: AFP[/caption]

سندھ میں ضلع مٹیاری کے علاقے ہالا کے قریب کھڑی بس سے ایک تیز رفتار ٹرک آج پیر کو ٹکراگیا۔ تصادم کے نیتجے میں سولہ افراد جانبحق ہوگئے۔

حیدرآباد کے قریب ٹائر پھٹنے کی وجہ سے بس قومی شاہراہ کے ایک جانب کھڑی تھی جب ایک طویل ٹرک اس کے پیچھے آ ٹکرایا۔

متعدد مسافر سڑک کے کنارے بس کے قریب ہی کھڑے تھے۔ کچھ مسافر بس کے اندر موجود تھے۔ جبکہ بس کا ڈرائیور ٹائر تبدیل کرنے میں مصروف تھا۔

مقامی پولیس آفیسر زاہد علی شاہ نے بتایا کہ بس میں سوار بچے اور خواتین تصادم کا نشانہ بنے۔ آٹھ افراد حادثے میں زخمی بھی ہوئے۔

[caption id="attachment_1199752" align="alignnone" width="640"] photo source: AFP[/caption]

پولیس آفیسر کے مطابق، حادثہ تیزرفتاری کا شاخسانہ لگتا ہے۔ ٹرک کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

اعداد و شمار کے مطابق، پاکستان دنیا میں بدترین سڑک حادثات والے ممالک میں سے ایک ہے۔ حادثات کی وجوہات میں سے سڑکوں کی خراب حالت، پرانی گاڑیاں اور اندھادھند ڈرائیونگ ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube