Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  16

فیس بک کا کمپنی کا نام تبدیل کرنے پر غور

SAMAA | - Posted: Oct 20, 2021 | Last Updated: 7 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 20, 2021 | Last Updated: 7 months ago
[caption id="attachment_2123349" align="alignnone" width="800"]Facebook AFP فوٹو: اے ایف پی[/caption]

سوشل میڈیا کی سب سے مقبول ایپلی کیشن فیس بک اگلے ہفتے اپنی کمپنی کا نام تبدیل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے تاکہ میٹاورس پر توجہ دی جا سکے۔

ٹیکنالوجی کی ویب سائٹ دی ورج کے مطابق فیس بک کے سی ای او مارک زکربرگ 28 اکتوبر کو کمپنی کی سالانہ کنیکٹ کانفرنس میں نام کی تبدیلی سے متعلق بات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اس سے قبل فیس بک نے میٹاورس منصوبے کے لیے یورپ میں 10ہزار ملازمتیں دینے کا اعلان کیا تھا۔

فیس بک کے سی ای او مارک زکربرگ پہلے بھی میٹاورس کی بات کرتے رہے ہیں جسے حقیقی اور ڈیجیٹل ورلڈ کے درمیان دوریوں کو ختم کرنے کی کوشش قرار دیا جاتا ہے۔

میٹاورس کیا ہے؟

بی بی سی کے مطابق میٹاورس ایک آن لائن دنیا ہوگی جہاں لوگ ایک وی آر ہیڈ سیٹ کے ذریعے ورچوئل ماحول میں گیم کھیلنے کے علاوہ وہاں کام اور بات چیت کر سکیں گے۔ میٹاورس کے تصور کو انٹرنیٹ کے مستقبل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

ماہرین اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ٹیکنالوجی کمپنیوں کی طرف سے دوسری بڑی ایجاد میٹاورس ہوگا جو ابھی محض تصور کے طور پر موضوع بحث ہے۔ یہ تصور ٹیکنالوجی کے سب سے بڑے ناموں جیسے فیس بک کے مارک زکربرگ اور ایپک گیمز کے ٹم سوینی کی توجہ اور وسائل اپنی جانب کھینچ رہا ہے۔

کچھ لوگوں کے خیال میں میٹاورس انٹرنیٹ کا مستقبل ہے جبکہ عام لوگوں کے لیے یہ محض ورچوئل ریئلٹی کے بہتر ورژن کی طرح کا ہو سکتا ہے۔

یہ ورچوئل ریئلٹی کے طور پر ہی دیکھا جا رہا ہے اور تصور ہے کہ یہ اتنا فرق پیدا کر سکتا ہے جتنا کہ سنہ 1980 کی دہائی کے کم درجے کے موبائل فون اور آج کے دور کے اسمارٹ فون میں موجود فرق ہے۔

اس نئی ایجاد کے بعد کمپیوٹر استعمال کرنے کے بجائے میٹاورس کی ورچوئل دنیا میں جانے کے لیے آپ کو ایک ہیڈسیٹ استعمال کرنا ہوگا اور اس سے آپ تمام ڈیجیٹل انوائرنمنٹس سے رابطہ قائم رکھ سکیں گے۔

اس وقت زیادہ تر گیمنگ کے لیے استعمال ہونے والی ورچوئل ریئلٹی کے برعکس ورچوئل ورلڈ کسی بھی چیز مثلاً کام، کھیل، کنسرٹس، سنما اور باہر نکل کر گپ شپ کرنے کے لیے عملی طور پر استعمال کی جا سکے گی۔

زیادہ تر لوگوں کے خیال میں آپ تھری ڈی ایواٹار (تھری ڈی روپ) حاصل کر سکیں گے جو آپ کی نمائندگی کرے گا یعنی جس طرح آپ اسے استعمال کرنا چاہیں گے، کر سکیں گے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube