Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

ٹویوٹا فارچونر جی 2020 کی قیمت، خصوصیات

SAMAA | - Posted: Jan 22, 2020 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 22, 2020 | Last Updated: 2 years ago
[caption id="attachment_1822307" align="alignnone" width="800"] فوٹو: ٹویوٹا انڈس[/caption]

پاکستان میں لکژری گاڑیوں کی بات کی جائے تو ٹویوٹا کمپنی کی ’فارچونر‘ اپنی صلاحیتوں کے باعث خاص اہمیت رکھتی ہے۔

کھیلوں کی افادیت سے متعلق بھی یہ گاڑی پاکستان میں کامیاب ہے۔ ٹویوٹا فارچونر میں فی الحال تین اقسام دستیاب ہیں جس میں سِگما 4 (4×4)، سِگما وی (2×4) اور سِگما جی (2×4) شامل ہیں۔

انڈس موٹر کمپنی (آئی ایم سی) نے حال ہی میں فارچیونر لائن اَپ میں ’ٹویوٹا فارچونر جی ویرینٹ‘ متعارف کرائی ہے۔

پاکستان میں گاڑیوں کی تیزی سے بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے طلب میں نمایاں کمی بھی واقع ہوئی ہے، جس کی وجہ سے مقامی خریداروں کےلیے فورچونر جی ویرینٹ کو پرانی قیمت 72 لاکھ 99 ہزار روپے میں متعارف کروایا گیا ہے۔

فارچونر جی ویرینٹ کے فیچرز فارچونر وی ویرینٹ سے بہت ملتے جلتے ہیں لیکن جی ویرینٹ میں چند اہم فیچرز شامل ہیں۔ جی ویرینٹ کا ماڈل وی ویرینٹ سے 7 لاکھ روپے سستا بھی ہے۔

فارچونر جی ویرینٹ کے چند اہم فیچرز

:بیرونی

بیرونی حصہ اور وہیل بیس تمام فارچونر ویرینٹ کے ایک جیسے ہیں۔ وی ویرینٹ کی طرح جی ویرینٹ میں بھی پاؤر بیک ڈور موجود نہیں ہے۔ جی ویرینٹ میں وی ویرینٹ کی طرح ایل ای ڈی پی ای ایس ہیڈ لیمپس نہیں ہے بلکہ اس میں بائی ہیلوجن پی ای ایس ہیڈ لیمپس نصب کیا گیا ہے۔ جی ویرینٹ میں رِم 17 انچ اور وی ویرینٹ میں رِم 18 انچ کا ہے جبکہ دونوں کے ڈیزائن بھی مختلف ہیں۔

اسکے اہم فیچرز میں ڈے ٹائم رننگ لیمپس (ڈی آر ایل)، ایل ای ڈی ٹیل لیمپ، ہائی ماؤنٹ اسٹاپ لیمپ، کروم فرنٹ گِرل، الیکٹرک اینڈ پاؤر سے کھلنے والے سائیڈ شیشے، کروم ڈور ہینڈلز، بلیک سائیڈ اسٹیپ، سلور ڈور بیلٹ مولڈنگ، مِڈ گارڈز اور ائر اسپاٹس شامل ہے۔

:اندرونی

جی ویرینٹ کے اہم فیچرز میں پش اسٹارٹ، پاؤر ڈور لاک، اسمارٹ انٹری، الیومنیٹڈ انٹری سسٹم، شاپنگ، کوٹ لٹکانے کی جگہ، آٹومیٹک کلائمیٹ کنٹرول، سائیڈ ڈیفروسٹ، کول اینڈ ہوٹ باکس، ریئر آرم ریسٹ، تین آلات کنیکٹر، لکڑی کے بنے اسٹیئرنگ وہیل، 8 انچ انفوٹینمینٹ ڈسپلے، 6 اسپیکرز اور شارک فن اینٹینا شامل ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
Toyota, Fortuner G 2020, Price and Specs, luxury car, technology, Indus Motor
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube