Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  16

پاکستان میں انٹرنیٹ ڈیٹا مہنگا نہیں ہے

SAMAA | - Posted: Mar 14, 2019 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Mar 14, 2019 | Last Updated: 3 years ago

وزیراعظم عمران خان کی ٹیلی کام ٹاسک فورس​ اور پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن نے پاکستان میں انٹرنیٹ ڈیٹا مہنگا ہونے کی تردید کردی ہے اور کہا ہے کہ  برطانوی ويب سائٹ کي رپورٹ پر بھروسہ نہ کيا جائے کیوں کہ یہ رینکنگ ادارہ غیر مستند ہے۔

انٹر نیٹ ڈیٹا کے حوالے سے پاکستان کا دنیا میں 33 واں نمبر ہے۔ خطے میں بھارت 8 ویں، بنگلہ دیش 14 ویں، اور ایران 37 ویں نمبر پرموجود ہے۔ پاکستان نے دو ٹوک کہہ دیا ہے کہ برطانوی نجی ویب سائٹ کی رینکنگ  قابل اعتماد نہیں ہے۔

ٹیلی کام اتھارٹی کے رکن مدثر حسین نے بتایا کہ  ریکنگ کا جو طریقہ کار ہے کہ وہ عالمی مستند ادارے ہی کر سکتے ہیں، جن میں آئی ٹی یو اور ورلڈ اکنامک فورم وغیرہ شامل ہیں۔

وزیراعظم کی ٹیلی کام ٹاسک فورس کے سربراہ پرویز افتخار نے بھی رکن  پی ٹی اے کی تائید کردی ہے اور کہا ہے کہ رینکنگ کا یہ طریقہ کار ہی غلط ہے۔

برطانوی نجی ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ اس نے 230 ممالک پر جامع تحقیق کے بعد نتائج جاری کیے ہیں۔ ماہرین کے مطابق ایسی رپورٹس کا مقصد براڈ بینڈ بزنس پر اثر انداز ہونے کوشش ہوسکتا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube