Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  15

آئی فون، آئی پیڈ اور ایپل واچ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

SAMAA | - Posted: Dec 11, 2017 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 11, 2017 | Last Updated: 4 years ago

کراچی : ایپل نے آئی فون، آئی پیڈ اور ایپل واچ صارفین کیلئے نئی سہولت کا آغاز کردیا، کمپنی نے آئی فون، آئی پیڈ اور ایپل واچ صارفین کیلئے خریداری اور رقم ٹرانسفر یا وصول کرنے کی محفوظ سہولت متعارف کرادی۔

ایپل کمپنی کے مطابق نئی سہولت آئی فون، آئی پیڈ اور ایپل واچ کے صارفین کیلئے متعارف کرائی گئی ہے جس کے تحت صارفین اپنے اہل خانہ اور دوستوں کو آسانی و تیزی کے ساتھ رقم بھیج یا وصول کرسکتے ہیں جبکہ یہ طریقہ کار دیگر ای پیمنٹس کی بہ نسبت زیادہ محفوظ ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ سروس میں یوٹیلیٹی بل کی ادائیگی، خریداری یا تحفہ ارسال کرنے کی سہولت بھی موجود ہے، ایک صارف کی جانب سے دوسرے صارف تک رقم کی وصولی یا ادائیگی کیلئے ”ایپل پے“ انتہائی سادہ، آسان اور محفوظ طریقہ کار ہے، ایپل کے صارفین آئی میسیج کے ذریعے پہلے سے ہی اپنے دوست احباب سے رابطے میں رہتے ہیں، اب بات چیت کے ساتھ ساتھ انہیں رقوم کی ادائیگی اور وصولی کی سہولت بھی فراہم کی جارہی ہے۔

ایپل کے مطابق صارفین اپنے فون پر لفظ ’’ایس آئی آر آئی‘‘ بول کر کسی صارف کا نام اور رقم بتاکر وائس کی سہولت کے ساتھ بھی یہ ادائیگی کرسکتے ہیں، صارف کیلئے اپنے کریڈیٹ اور ڈیبٹ کارڈز کی انٹری بھی ایپل پے میں محفوظ کرنے کی سہولت وجود ہے، جس کے بعد انہیں ای پیمنٹ کیلئے کسی بھی ایپلی کیشن کو انسٹال کرنے یا کوئی اکاؤنٹ بنانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ ویب ڈیسک

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube