Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

شمسی توانائی سے چلنے والی ڈبل ڈیکر بس تیار

SAMAA | - Posted: Sep 20, 2017 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Sep 20, 2017 | Last Updated: 5 years ago

ہانگ کانگ : ہانگ کانگ میں شمسی توانائی سے چلنے والی پہلی ڈبل ڈیکر بس تیار ہوگئی، بس میں سردی اور گرمی سے محفوظ رہنے کیلئے خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہانگ کانگ میں شمسی توانائی سے چلنی والی پہلی ڈبل ڈیکر بس تیار کی گئی ہے، یہ بس کولون موٹر بس کمپنی نے تیار اور ڈیزائن کی ہے، کمپنی کے ایگزیکٹو لوچن یی کا کہنا ہے کہ بس کی چھت پر شمسی توانائی کی 20 پینلز لگائے گئے ہیں جن میں سے ہر ایک 0.6 میٹر پر مشتمل ہے۔

کمپنی حکام کے مطابق شمسی پینلز کے ذریعے بس میں روشنی، گرمی اور ٹھنڈک کا انتظام کیا جائے گا، توقع ہے کہ گرمیوں میں ان پینلز کے ذریعے درجہ حرارت 5 سے 10 ڈگری کم ہوجائے گا۔ ایجنسیز

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube