Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

موبائل فونز گردن میں درد کا سبب

SAMAA | - Posted: Aug 21, 2017 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Aug 21, 2017 | Last Updated: 5 years ago

شکاگو : امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسمارٹ فونز کا زیادہ استعمال لوگوں کی گردن میں درد کا سبب بنتا ہے، جس کے بعد گردن میں درد کے مریضوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق امریکی طبی ماہرین کی جانب سے کیے گئے سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو لوگ اسمارٹ فونز یا موبائل کا زیادہ استعمال کرتے ہیں وہ اکثر گردن کے درد میں مبتلا رہتے ہیں۔

امریکی نیورو سرجنز کا کہنا ہے کہ ان کے پاس گردن میں درد کی شکایت کے مریضوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ ایسے مریضوں کا ایکسرے کرتے ہیں تو انہیں گردن پر موجود اسپائنل کورڈ جو مختلف ٹشوز اور اعصاب کا مجموعہ ہوتی ہے، اپنی قدرتی حالت سے مختلف، مڑی ہوئی نظر آتی ہے جو اس حصے میں تکلیف کا سبب بنتی ہے۔

یہ صورت حال بچوں کے لیے زیادہ خطرناک ہے جن کا جسم نشونما پانے کے مراحل میں ہوتا ہے۔ ایسا کرنا بچوں کیلئے زیادہ خطرناک ہے، جن کا جسم نشونما پانے کے مراحل میں ہوتا ہے۔ وہ بچے جو بچپن سے ہی ویڈیو گیمز کھیلنے یا بہت زیادہ ٹی وی دیکھنے کے عادی ہوتے ہیں وہ نیند کی کمی کا شکار ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی ذہنی نشونما پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

یہ نیلی اسکرینز بہت شدت سے نہ صرف بچوں بلکہ بڑوں کی آنکھوں پر بھی اثر انداز ہوتی ہیں۔ یہ آنکھ کے پردے کو نقصان پہنچا سکتی ہے اور ہمیشہ کے لیے نابینا بھی کر سکتی ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube