Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

ماؤں کے عالمی دن پر ’’فیس بک‘‘ کچھ نیا لے آیا

SAMAA | - Posted: May 14, 2017 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: May 14, 2017 | Last Updated: 5 years ago

FacebookComputerScreen_1464823117895_4558301_ver1.0_640_360

ماؤں کے عالمی دن  کے موقع پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’’فیس بک ‘‘ بھی اپنے صارفین کیلئے کچھ نیا لے آئی۔ ماؤں کا شکریہ ادا کرنے لیےنیا ایمو جی شامل کرلیا گیا۔

fb thankful

انٹرنیشنل مدرز ڈے پرفیس بُک نے ایک نیا تاثراتی ایموجی ’’تھینک فُل‘‘پیش کیا ہے جس کا مقصد صارفین کو فیس بک کے ذریعے اپنی ماؤں کا شکریہ ادا کرنے کا موقع دینا ہے۔

fb thankful2

واضح رہے کہ یہ ایموجی گزشتہ سال بھی پیش کیا گیا تھا اس باریہ زیادہ شوخ رنگ یعنی جامنی پھول کی صورت میں ہے۔  اسمارٹ فون صارفین ایموجی کے آئیکون کو ایک سیکنڈ تک پریس کرکے چھوڑیں تو موبائل فون کی پوری اسکرین پر پھولوں کی برسات ہوجائے گی  جسے فرینڈز لسٹ میں شامل افراد بھی دیکھ سکتے ہیں۔

thankful

فیس بک انتظامیہ کے مطابق اس ری ایکشن ایموجی کا مقصد ماں سے محبت کا اظہار زیادہ جاندار بنانا ہے کیونکہ اس دن  کسی بھی دوسرے سوشل میڈیا سائٹس کی بہ نسبت سب سے زیادہ پیغامات فیس بُک پر پوسٹ کیے جاتے ہیں۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube