Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

ہیلی کاپٹر صبا 248 لانچ کر دیا گیا

SAMAA | - Posted: Mar 8, 2017 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Mar 8, 2017 | Last Updated: 5 years ago

c0644b9c-2894-40a1-8676-1aec715b48f7
تہران : ایرانی سائنسدانوں اور ماہرین نے جدید ترین ایوی ایشن مکینکل سسٹم سے لیس ہیلی کاپٹر ”صبا 248“ لانچ کر دیا۔

ہیلی کاپٹر کی تقریب رونمائی بدھ کو تہران میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں کی گئی ،یہ ہیلی کاپٹر ہلکے اور درمیانے درجے کا ، کثیر المقاصد ہیلی کاپٹر ہے جس میں 8 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

انہوں نے کہا یہ ہیلی کاپٹر سامان کی ترسیل ، مسافروں کو لانے لے جانے، امدادی کاموں اور فضائی نقشوں کی تیاری میں استعمال ہوسکتا ہے جبکہ اسے ایئر ایمبولیس اور ایئر ٹیکسی کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

ہیلی کاپٹر کی دیگر خصوصیات پر روشنی ڈالتے ہوئے ایران کے وزیردفاع حسین دھقان نے کہا کہ اس ہیلی کاپٹر کی باڈی مکمل ایرو ڈائنامک ہے اور منفی 25ڈگری سینٹی گریڈ سے لیکر 55 ڈگری سینٹی گریڈ تک اس کی کارکردگی میں کوئی فرق نہیں آتا۔ سماء / اے پی پی

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube