Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

سائنس دانوں کا مصنوعی جین بنانے کا دعویٰ

SAMAA | - Posted: Mar 5, 2017 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Mar 5, 2017 | Last Updated: 5 years ago

8279151_orig
لندن : برطانوی سائنس دانوں کا مادہ چو ہیا کا مصنوعی جنین بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانوی سائنس دانوں نے مادہ چو ہیا کا مصنوعی جنین بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

سائنس کے ایک جرنل کی حالیہ شائع شدہ رپورٹ کے مطابق کیمبرج یونیورسٹی کی ٹیم نے کہا ہے کہ چو ہیا کا یہ مصنوعی ایمبیر یو ( جینین ) بالکل اصل ایمبر یو سے ملتا جلتا ہے تاہم اس مصنوعی ایمبریو سے چوہیا کا صحت مند بچہ پیدا نہیں کیا جا سکتا۔

برطانوی سائنس دانوں نے بتای کہ پہلی مرتبہ 3 ڈی سکےفولڈ اور دو اقسام کے سٹیم خلئے استعمال کرتے ہوئے ایمبریو سے ملتا جلتا ڈھانچہ بنایا گیا ہے جس سے ممالیہ جانوروں کی ابتدائی تشکیل کا مطالعہ کر نے میں مدد مل سکتی ہے۔

cc_iStock_24626120_LARGE_16x9
کیمبرج یونیورسٹی کے شعبہ فزیالوجی ، ڈویلپمنٹ اینڈ نیورو سائنس نے کہا ہے کہ اس مصنوعی ایمبریو سے اب دیگر جانوروں میں بھی بچوں کی ابدائی تشکیل کا مطالعہ کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube