Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

ایٹمی میدان میں ایک اور پیشرفت

SAMAA | - Posted: Jan 28, 2017 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 28, 2017 | Last Updated: 5 years ago

1050074158
تہران : ایران دنیا میں اسٹیبل آئیسوٹوپ یا مستحکم ہمجا تیار کرنے والا چوتھا ملک بن گیا ہے۔

ایران کے ایٹمی توانائی کے قومی ادارے کے ترجمان بہروز کمالوندی اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ فردو کی ایٹمی تنصیبات میں مستحکم ہمجاوؤں کی تیاری کے لیے ایران اور روس کے درمیان طے پانے والے معاہدے پر عمل درآمد شروع ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ طب اور صنعت، دونوں میں مستحکم ہمجاوؤں کا کثرت سے استعمال کیا جاتا ہے اور اب تک دنیا میں صرف تین مقامات پر ایسے ہمجا تیار کیے جاتے رہے ہیں۔

ایٹمی توانائی کے قومی ادارے کے ترجمان نے کہا کہ روس، امریکہ اور یورنکو کے بعد ایران، دنیا میں مستحکم ہمجا یا اسٹیبل آئیسوٹوپ تیار کرنے والا چوتھا ملک بن گیا ہے۔

بہروز کمالوندی نے ایران اور روس کے درمیان طے پانے والے ایک اور معاہدے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران میں ایٹمی ایندھن کی تیاری، انتہائی اہم ہے اور ملک میں یورینیم کو افزودہ بنانے کا ایک مقصد، ایٹمی ایندھن تیار کرنا ہے۔ سماء / اے پی پی

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube