Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  15

جیولری کاآن لائن کاروبار

SAMAA | - Posted: Jun 20, 2016 | Last Updated: 6 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 20, 2016 | Last Updated: 6 years ago

اسلام آباد: خواتین کا گھرسے نکلنا دشوار سہی لیکن اب انہوں نے گھربیٹھے بٹھائےآن لائن کاروبارشروع کردیا۔آن لائن جیولری کے کاروبار سے جڑی  خاتون بہترین انداز میں روزگار کمارہی ہیں۔

گھر کی ذمہ داری کے ساتھ ساتھ معاشی خودمختاری،اسلام آباد کی روزینہ گھربیٹھے سنارن بن بیٹھی۔ روزینہ نے  روایتی اور ولائتی زیورات کا آن لائن بزنس شروع کردیاہے۔

روزینہ پہلے جیولری کو ڈیزائن کرتی ہے پھر اسے بنوا کر اس کی آن لائن مارکیٹنگ کرتی ہے۔روزینہ کے لئے گھر کے ساتھ ساتھ آن لائن بزنس چلانا آسان نہ تھا لیکن اپنی زندگی میں تبدیلی لانے کے لیے اس نے ہمت نہیں ہاری۔

مارکیٹ کا شور شرابہ نہ گاہکوں کا رش، آن لائن جیولری کا کاروبار کرنے والی خواتین معاشی ذمہ داریوں میں مردوں کا ہاتھ بٹانے لگیں۔  سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube