Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

ٹوئٹر پر مختلف شہروں میں چھپائی گئی رقم کےاشارے

SAMAA | - Posted: May 31, 2014 | Last Updated: 8 years ago
SAMAA |
Posted: May 31, 2014 | Last Updated: 8 years ago

اسٹاف رپورٹ

لاس اینجلس : امریکا میں ٹوئٹ کے ذریعے مختلف شہروں میں چھپائی گئی رقم کے اشاروں نے ہلچل مچادی ہے۔ سان فرانسسکو کے بعد لاس اینجلس میں چھپائے گئے ایک سو چھیاسی ڈالر بھی ایک شہری ڈھونڈنے میں کامیاب ہوگیا۔

لاس اینجلس میں یہ ہلچل زلزلے یا دہشت گردی کی وجہ سے نہیں بلکہ اس کا ذمہ ٹوئٹر ہے، جس پر نامعلوم شخص کی ٹوئٹ نے شہریوں کو گھروں سے باہر نکلنے پر مجبور کردیا اور وہ ٹوئٹ میں دیئے گئے اشاروں کی روشنی میں رقم کی تلاش میں نکل پڑے۔

کسی نے پارک کی خاک چھانی تو کوئی واش بیسن میں رقم ڈھونڈتا رہا لیکن یہ مذاق اس وقت سچ ثابت ہوگیا، جب ایک شخص کو ایک سو چھاسی ڈالر لفافے میں چھپے ہوئے مل گئے۔

اس سے پہلے  نامعلوم شخص کی ٹوئٹر پر ساس فرانسسکو سے بھی ایک شہری کو رقم مل چکی ہے اور اب امریکی بے چینی سے نئی ٹوئٹ کا انتظار کررہے ہیں، تاکہ مال مفت پر عیش کرسکیں۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube