Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  15

کراچی کے انجینئروں کا کمال، شمسی توانائی سے چلنے والا رکشہ تیار

SAMAA | - Posted: Apr 3, 2014 | Last Updated: 8 years ago
SAMAA |
Posted: Apr 3, 2014 | Last Updated: 8 years ago

اسٹاف رپورٹ

کراچی : کراچی کے نوجوان انجينئروں نے رکشے کو نئی جدت دے دی، شمسی توانائی سے دوڑے گا، بجلی سے چارج بھی ہوجائے گا۔

نہ مہنگے پيٹرول کی فکر ، نہ سی این جی کی بندش کا ڈر، کراچی کے ہونہار انجينئروں نے کمال کر دکھايا۔

جی ہاں، شمسی اور برقی توانائی سے گاڑياں چلنے کی باتيں ہوئيں پرانی، کراچی ميں اب شمسی توانائی سے رکشے دوڑ سکيں گے، صرف یہی نہيں نوجوان انجينئروں نے اس رکشے کیلئے اليکٹرک چارجر بھی تيار کيا ہے، جس پر دوران صفر صرف 75 پيسہ فی کلو ميٹر لاگت آتی ہے۔

ماحول دوست رکشے کی تياری ميں شامل طلباء کو اميد ہے کہ يہ ٹيکنالوجی لوگوں کی مشکلات کم کرنے ميں مدد دے گی۔

شمسی توانائی اور اليکٹرک چارجر سے چلنے والا رکشہ لگ بھگ ڈيڑھ لاکھ روپے سے تيار ہوا، ہزار واٹ کی موٹر کی مدد سے يہ رکشہ 40 کلو ميٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتا ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube