اسٹاف رپورٹ
سان فرانسسکیو : دنیا بھر میں بھاری بھر کم بائیکس بنانے کے لئے مشہور ہارلے ڈیویڈ سن نے دس سال بعد نیا ڈیزائن متعارف کرا دیا۔ امریکی کمپنی کے مطابق نئی بائیکس شہری علاقوں کے لئے ڈیزائن کی گئی ہیں۔
خوبصورت ڈیزائن، پاور فل انجن، مضبوط باڈی امریکی کمپنی کا دس سال بعد نیا شاہکار سامنے آگیا۔ ہارلے ڈیویڈ سن نے نئی بائیکس متعارف کرادی، جو ماضی کے بر خلاف شہری علاقوں کے لئے ڈیزائن کی گئی ہیں، جس کا مقصد نوجوان رائڈرز کو راغب کرنا ہے۔
اسٹریٹ نامی بائیک پانچ سو سے ساڑھے سات سو سی سی ہے اور اسے شہری علاقوں کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ امریکی کمپنی کے مطابق اسٹریٹ جلد امریکا اٹلی، اسپین سمیت دیگر ممالک کی اسٹریٹس پر دوڑے گی اور اسے حاصل کرنے کے لئے ساڑھے چھ سے ساڑھے ہزار ڈالر خرچ کرنا ہوں گے۔ سماء