اسٹاف رپورٹ
جنیوا : سوئٹزر لینڈ ميں بوئنگ سے بڑا لیکن گاڑی سے ہلکا سولر طیارہ متعارف کرادیا گيا ہے، جو مئی میں اپنے آزمائشی سفر کا آغاز کرے گا۔
بوئنگ کے پروں سے بڑے ونگز لیکن وزن بڑی گاڑی سے بھی کم،
یہ ہے سوئس پائلٹس کا شاہکار جو اڑان بھرنے کیلئے تیار ہے۔
سوئٹزر لینڈ میں متعارف کرایا جانے والا سولر امپلس 2 شمسی توانائی سے چلتا ہے، طیارے میں 17 ہزار سے زائد سولر سیلز ہیں، جس کی مدد سے طیارہ دن کے ساتھ رات میں بھی پرواز کرسکتا ہے۔
سوئس پائلٹس کی 12 سال کی محنت سے تیار ہونیوالے جدید طیارے کی آزمائشی پرواز مئی میں ہوگی، جس کے بعد اسے آئندہ سال مارچ میں دنیا کے سفر پر روانہ کیا جائے گا۔ سماء