اسٹاف رپورٹ
نیویارک : مشہور موبائل میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ بھی وائبر کے مقابلے پر آنے کو تیار ہے، واٹس ایپ صارفین جلد ہی مفت آڈیو کال کرسکیں گے۔
واٹس ایپ کی نئی سہولت کی مدد سے وائبر کی طرح بغیر کسی چارجز کے کالز کی جاسکیں گی، میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی سہولت کو جلد از جلد متعارف کرائے جانے کی تیاری جاری ہے اور بہت جلد صارفین اس سے مستفید ہوسکیں گے۔
اس سے قبل واٹس ایپ کے بانی اور چیف ایگزیکٹو جین کوم بھی آڈیو کالنگ کی سہولت کی خوشخبری دے چکے ہیں، سی ای او کے مطابق رواں سال کے وسط تک اینڈرائیڈ اور آئی فون صارفین کو سہولت فراہم کردی جائے گی اور سال کے اختتام پر یہ سروس بلیک بیری اور ونڈوز فون صارفین کیلئے بھی دستیاب ہوگی۔ سماء