Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

جدید ترین موبائل فون ٹیکنالوجی تھری اور فورجی کی نیلامی مکمل

SAMAA | - Posted: Apr 23, 2014 | Last Updated: 8 years ago
SAMAA |
Posted: Apr 23, 2014 | Last Updated: 8 years ago

اسلام آباد: ملک میں پہلی بارجدید ترین موبائل فون ٹیکنالوجی تھری اور فورجی کی نیلامی مکمل،زونگ اور موبی لنک نے دس،دس جبکہ یوفون اور ٹیلی نار نے پانچ،پانچ میگا ہرٹس کا لائسنس حاصل کر لیا۔ وزیرخزانہ کہتے ہین نئی ٹیکنالوجی آنے سے روزگار کے موقع بھی بڑھیں گے۔

تھری جی لائسنس کی بولی کے آٹھوں مرحلے مکمل ہونے پر وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس میں کہا کہ نئی ٹیکنالوجی آنے کے ساتھ ملازمتیں بھی پیداہوں گی، وزارت آئی ٹی اور پی ٹی اے نے بولی کو کامیاب بنایا۔ فورجی کے ایک لائسنس کی نیلامی کا فیصلہ بعد میں ہو گا، پاکستان میں معاشی ترقی ہورہی ہے۔ اس موقع پر چیئرمین پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ زونگ اور موبی لنک نے دس،دس میگا ہرٹس کا لائسنس جیتا۔ یوفون اور ٹیلی نار نے پانچ پانچ میگا ہرٹس کے لائسنس حاصل کئے۔

فور جی کا ایک لائسنس زونگ کو مل گیا۔ کل نوے کروڑ، اٹھائیس لاکھ ہزار ڈالر کی بولیاں آئی ہیں۔ تھری جی لائسنسز کی بنیادی قیمت اٹھاسی کروڑ اور پچاس لاکھ ڈالر تھی۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube