Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

امام الحق نے شادی کی تاریخ دے دی

SAMAA | - Posted: May 10, 2022 | Last Updated: 1 week ago
SAMAA |
Posted: May 10, 2022 | Last Updated: 1 week ago

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلےبازامام الحق نے بتایا ہے کہ ایک سے ڈیڑھ برس میں شادی ہوجائےگی۔

سماء سے بات کرتےہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین امام الحق نے بتایا کہ انہیں کمارسنگاکارا کا بیٹنگ اسٹائل اور ویرات کوہلی کا جارحانہ اندازپسند ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی تبدیلی کا اثر کرکٹ بورڈ پرنہیں پڑنا چاہئے،کرکٹ کو سیاست سے دور رکھا جائے۔

شادی کے سوال پرامام الحق نے کہا کہ ایک سے ڈیڑھ سال میں شادی ہوجائے گی۔

امام الحق کا کہنا تھا کہ کبھی کسی کرکٹر کو خاص طور پر آئیڈیل نہیں کیا تاہم بابراعظم کپتان سے زیادہ بہترین بلے باز ہیں۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ لوگوں میں دماغ بہت زیادہ ہے اورسیاسی میمز زیادہ پسند کرتاہوں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube