Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

پی ایس ایل7:یونائیٹڈ نےگلیڈی ایٹرز کو 230رنز کاہدف دے ڈالا

SAMAA | - Posted: Feb 3, 2022 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 3, 2022 | Last Updated: 3 months ago

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 230 رنز کا ہدف دیدیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، تاہم اسلام یونائیٹڈ کے اوپنرز اور مڈل آرڈر بلےباز نے کوئٹہ کےبالرز کا برکس نکال دیا۔

پہلے بلےبازی کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ 20 اوورز میں 229 رنز کا پہاڑ کھڑا کیا، کولن منرو نے ناقابل شکست 71 رنز بنائے جبکہ اعظم خان نے 65 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے دیگر بلے بازوں کی جانب سے اوپنر پال اسٹرلنگ 58، ایلکس ہیلز 22 اور کپتان شاداب خان 9 رنز بناسکے۔

کوئٹہ کی جانب سے شاہد آفریدی نے پی ایس ایل کی تاریخ کا مہنگا ترین اوور کیا اور 67 رنز دیئے۔

گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد نواز نے 2، جیمز فالکنر اور شاہد آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

کپتان سرفراز احمد، جیمز ونس، احسن علی، بین ڈکیٹ، افتخار احمد، شاہد آفریدی، محمد نواز، سہیل تنویر، جیمز فالکنر، نسیم شاہ اور عبدالواحد بنگلزئی

اسلام آباد یونائیٹڈ

کپتان شاداب خان، ایلکس ہیلز، پال اسٹرلنگ، کولن منرو، آصف علی، اعظم خان، مبصر خان، فہیم اشرف، محمد وسیم، حسن علی اور وقاص مقصود

واضح رہے کہ ایونٹ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے دو میچز کھیل رکھے جبکہ ایک میں کامیابی سمیٹی ہے جبکہ گلیڈی ایٹرز نے تین میچز میں صرف ایک فتح اپنے نام کی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube