ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے رواں سیزن میں ‘پشاور زلمی کے فائنل کھیلنے کی پیشگوئی کردی’۔
پشاور زلمی کے مینٹور ڈیرن سیمی ذاتی مصروفیات کے باعث رواں سیزن میں پشاور زلمی کو دستیاب نہیں ہیں تاہم شعیب ملک کی کپتانی میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی شکست کے بعد انہوں نے سماجی رابطے کی سائٹ پر لکھا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، ابھی لیگ کا آغاز ہوا ہے، پرفارمنس میں جلد بہتری آجائے گی۔
انہوں نے اپنے پیغام میں پشاور زلمی کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے لکھا کہ ‘پریشان بالکل نہیں ہونا، پشاور زلمی فائنل میں ہوگی’۔
دوسری جانب پشاور زلمی نے سیزن 7 کے لیے سیمی کی جگہ انگلینڈ کے وکٹ کیپر بلے باز جمیز فوسٹر کو ہیڈکوچ منتخب کیا ہے۔
یاد رہے کہ سابق ویسٹ انڈین کپتان ڈیرن سیمی 6 برس سے پشاور زلمی کے ساتھ بطور کھلاڑی اور کوچ ذمہ داریاں نبھاہ رہے تھے۔